مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کی آمریت سے ڈرنے کی بجائے اس سے لڑنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

نئی دلی03اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں عوام پر زوردیا کہ مودی حکومت تنقیدی آوازوںکو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لہذا حکومت کی آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ عام لوگ کانگریس کی طاقت ہیں اور جن لوگوں پر حکومت ظلم کر رہی ہے انہیں خود کو تنہا نہیںسمجھناچاہیے ۔ کانگریس عوام کے ساتھ مل کر ملک میں نافذ آمریت کا مقابلہ کرے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button