مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی فوجیوں نے چارکشمیری نوجوان شہید کردیے

سرینگریکم نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج اسلام آباد اورپلوامہ اضلاع میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے تین نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے کھانڈی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض فوجیوں نے اسی طرح کی ایک اورکارروائی میں ضلع اسلام آباد کے علاقے سیمتھن بجبہاڑہ میں ایک نوجوان کو شہیدکیا۔ قابض حکام نے دونوں علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران 14کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فوجیوں نے ان میں سے چھ افراد کو جعلی مقابلوں میںاوردوران حراست شہیدکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button