مقبوضہ جموں و کشمیر

دہشت گرد نیٹ ورک ویلج ڈیفنس گارڈز کی توسیع مقبوضہ کشمیر میں امن کے بھارتی دعوﺅں کی نفی ہے، نیشنل کانفرنس

سرینگر18 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ولیج ڈیفنس گارڈز کے نام پر دہشت گرد نیٹ ورک کا پھیلاو¿ 1990 کی دہائی کے اوائل کے خوفناک منظر کی یاد دلاتا ہے اور علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے مودی حکومت کے بلند بانگ دعوﺅں کی نفی کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ بھارتی حکوت کے اقدامات اسکے دعوﺅں سے میل نہیں کھاتے ۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت کا دعوی ٰ ہے کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے جبکہ وہ جو اقدامات کر رہا ہے وہ اسکے قول کے مطابق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں آزادی کی سرگرمیاں تقریباً ختم ہو چکی ہیں اگر ایسا ہے تو ولیج ڈیفنس گارڈز کو دوبارہ کیوں فعال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مودی حکومت کے دعووں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
عمرا ن نبی ڈار نے کہا کہ دیہات دفاع کمیٹیاں جسے اب دیہات دفاع گارڈز کا نام دیا ہے ماضی قریب میں سنگین زیادتیوں میں ملوث رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button