مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں علاج ومعالجے سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیادہ تر نظر بند حریت رہنماوں اور کارکنوں کو مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباکے دوران بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے نے کشمیری نظربندوں کی زندگیوںکو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوںکی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی میں اپناکردار ادا کریں۔
دریں اثناءحریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ23مارچ 1940ءوہ تاریخ ساز دن ہے جب منٹوپارک لاہورمیں یعنی مینار پاکستان کے مقام پر قائد اعظم محمد علی جناح کے زیر صدارت مسلم لیگ کے عظیم الشان اجتماع میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سات سال کے مختصر عرصے میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی پر امن جمہوری جدوجہد کے ذریعے مملکت خداداد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ۔
ادھر پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام مہاجر کیمپوں کے صدور کا اہم اجلاس مظفرآباد میں منعقدہ ہوا جس کی صدارت چیئرمین محمد یوسف بٹ نے کی۔ اجلاس میں 5 اگست 2019 اور اسکے بعدکئے گئے ان تمام بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کیاگیا جن میں ریاست کی جبری تقسیم ، مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا، بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنا اوردفعہ 370 اور-A 35 کی منسوخی شامل ہیں ۔اجلاس میںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو ڈا لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button