مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت

سرینگر 10 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) نے بھار تی فوجیوں کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈی ایف پی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل کو نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی مقبوضہ علاقے میں منظم نسل کشی کی مہم کا حصہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل و غارت جموں وکشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ ہے۔بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت ایک طرف بیگناہ کشمیریوںکا قتل عام کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف وہ بھارتی شہریوں کو مقبوضہ علاقے میں مستقل طور پر آباد کر کے اور انہیں ووٹنگ کا حق دے کر خطے میں آبادیاتی تبدیلی لانے کی کوششیں کر رہا ہے۔بیان میںکہا گیا کہ باہر کے لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینا سراسر ظالمانہ اور غیر قانونی ہے ۔
ڈی ایف پی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بیگناہ لوگوںکا قتل عام روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریںاورمسئلہ کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button