”بی جے پی“ ریاستی حکومتوں کی سیرئیل کلر ہے ، کجریوال
نئی دلی27 اگست (کے ایم ایس ) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے بی جے پی کو ریاستی حکومتوں کا سیرئیل کلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے دلی حکومت کو گرانے کیلئے 8سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں ۔
کجر یدوال نے دلی اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور گوا کی حکومتوںکو گرا دیااور اب وہ دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں تاکہ یہ ثابت کر سکوں کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے ایک بھی رکن کو خریدنے سے قاصر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت پیر کے روز دہلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔کجر یوال نے طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گزشتہ روز اپنے گھر پر ارکان اسمبلی کا ایک اجلاس بھی طلب کیا ۔انہوںنے کہا کہ سی بی آئی نے ہر ممکن کوشش کی لیکن دلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کے گھر سے پچیس پیسے تک برآمدنہیں کر سکی جبکہ بی جے پی کے ایک رہنما نے منیش کے پاس پہنچ کر کہا کہ ہم آپ کو وریز علیٰ بنا دیں گے اور عام آدمی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہر شخص کو فی کیس بیس کروڑ روپے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ نے اس پیشکش کو روکر دیا جس کے بعد بی جے پی نے ہمارے دیگر ارکان اسمبلی سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی۔