بھارت کا ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ‘ہیلینا’ کا تجربہ
نئی دلی 12اپریل (کے ایم ایس)
بھارت نے راجستھان میں ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ‘ہیلینا’کی پرواز کا تجربہ کیا ہے ۔
مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کافلائٹ ٹیسٹ مشترکہ طور پر دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او)کے سائنسدانوں کی ٹیموں نے ایک ہیلی کاپٹر سے لانچ کرکے کیا۔ یہ تجربہ بھارتی فوج اور فضائیہ، صارف کی توثیق کے ٹرائلز کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ فلائٹ ٹرائلز ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر سے کیے گئے اور میزائل سے ٹینک کے ہدف کو نشانہ بنایاگیا ۔میزائل کی رہنمائی ایک انفراریڈ امیجنگ سیکرسے ہوتی ہے جو لانچ سے پہلے لاک آن موڈ میں کام کرتی ہے۔ یہ دنیا کے جدید ترین اینٹی ٹینک ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔راجستھان کے علاقے پوکھران میں کئے گئے تجربہ کے ٹرائلز کے تسلسل میں، اونچائی پر افادیت کا ثبوت اے ایل ایچپر اس کے انضمام کی راہ ہموار کرتا ہے۔ٹرائلز کو فوج کے سینئر کمانڈروں اور ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدانوں نے دیکھا۔