بھارت

بھارت میں 21جعلی یونیوسٹیوں کا انکشاف

نئی دہلی 27اگست (کے ایم ایس)بھارت کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن )یو جی سی(نے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 21 جعلی یونیورسٹیوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یو جی سی کے سکریٹری پروفیسر رجنیش جین نے ان 21جعلی یونیورسٹیوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کرکے عوام اور طلبا کو ان سے دور رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یونیورسٹیاں یو جی سی ایکٹ کی خلاف ورزی میں کام کر رہی ہیں اور انہیں کوئی ڈگری دینے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ جعلی یونیورسٹیوں میں نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے جن میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اینڈ فزیکل ہیلتھ سائنسز ، اسٹیٹ گورنمنٹ یونیورسٹی، کمرشل یونیورسٹی لمیٹڈ دریا گنج، اقوام متحدہ یونیورسٹی، ووکیشنل یونیورسٹی، سینٹرک جوریڈیکل یونیورسٹی، ہندوستانی ادارہ، سائنس و انجینئرنگ، خود روزگار کیلئے وشوکرما اوپن یونیورسٹی، اور ادھیاتمک وشو ودیالیہ (روحانی یونیورسٹی) شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ باقی جعلی یونیورسٹیاں مغربی بنگال، اترپردیش ،اڈیسہ ، کرناٹک وغیرہ میں قائم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button