بھارت
نئی دلی کے وزیر سوربھ بھردواج کی مودی حکومت کی کشمیر پالیسی پر کڑی تنقید
نئی دلی:
بھارتی ریاست نئی دلی کے عام آدمی پارٹی کے وزیر سوربھ بھردواج نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال بہتر بنانے میں ناکامی پر مودی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوربھ بھردواج نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک حملے میں 5بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2018میں گورنر راج نافذ کرنے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکومت کا حصہ تھی۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ۔سوربھ بھردواج نے مزید کہا کہ نہ تو کشمیری پنڈتوں کو مقبوضہ کشمیرمیں دوبارہ آباد کیا گیاہے اور نہ ہی جموںو کشمیرمیں کوئی ترقی ہوئی ہے۔