بھارت

بھارت : اترپردیش میں ہندو انتہاپسند وں کا مسلمان شخص پر حملہ

لکھنو 25مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نندگرام کے گھکنا بازار میں انتہاپسند ہندوئوں کے ایک ہجوم نے ایک مسلمان دکاندار پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو صبح دس بجے کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت دانش کے طور پر ہوئی ہے جو نندگرام کا رہنے والا ہے۔ہندو انتہا پسند دانش پر دبائو ڈال رہے تھے کہ وہ اپنی گھوڑ اگاڑی سے گھوڑے کو آزاد کردے۔ جب اس نے انکار کیا تو انہوں نے اس پر حملہ کردیا۔قریبی دکاندار دانش کو بچانے کے لیے آئے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ دانش کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کردی ہے۔حملہ آوروں کی شناخت 22سالہ انوپم کوشک،19سالہ آشیش کوشک ، 48سالہ پرویش کوشک ،35سالہ سکھویر،،38سالہ تیتو اور19سالہ آشوتوش کے طورپرکی گئی ہے۔ غازی آباد پولیس نے اس سلسلے میں چھ افراد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button