بھارت

یوپی ، گھر میں باجماعت نماز پڑھنے پر 26 مسلمانوں پر مقدمہ درج

مرادآباد (یوپی) 29اگست (کے ایم ایس)بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی فطسائی نریندر مودی کی قیادت میں آج بھارت میں مذہبی فرائض کی ادائیگی ایک جرم بن گیا ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیس میں پولیس نے 26مسلمانوں کے خلاف ”مقامی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر” گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ .
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی)مرادآباد سندیپ کمار مینا نے میڈیا کو بتایا کہ دولہے پور گائوں میں دو مقامی افراد کے گھر پر سینکڑوں لوگ بغیر کسی اطلاع کے جمع ہوئے اور نماز ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ گائوں والوں کو ماضی میں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ پڑوسی ہندوئوں کے اعتراضات کی وجہ سے گھر میں باجماعت نماز ادا نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخض چندر پال سنگھ کی شکایت پر 16 شناخت شدہ اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی 505-2 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس معاملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے ۔ یاد رہے کہ دلہے پور گائوں میں مبینہ طور پر’بڑی تعداد میںگھر وںکے اندر نماز ادا کرنے والے لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد دائیں بازو کے چند کارکنوں نے احتجاج کیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button