بھارت

اترپردیش: راشد خان کے نام سے لڑکی کے قاتل کی حمایت کرنے ولا ہندو نکلا

لکھنو26 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک ہندو نوجوان وکاس کمار کوگرفتار کر کے انکشاف کیا ہے کہ یہ وہی وکاس ہے جوایک وائرل ویڈیو میں راشد خان کا روپ دھار کر آفتاب پونا والا کی حمایت کررہا تھا۔آفتاب پونا والا نے حال ہی میں ایک ہندو لڑکی شردھا واکر کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وکا س کمار نے راشد خان کے نام سے اشتعال انگیز بیانات دیے تھے ۔ویڈیو میں وہ آفتاب پونے والا کے گھناﺅنے فعل کا جواز پیش کرتا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اسے جمعہ کو گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کے دوران یہ چونکا دینے بات سامنے آئی کہ اسکا نام راشد خان نہیں بلکہ وکاس کمار ہے اور اس نے مسلمانوںکو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کا بیان دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button