جموں

بی جے پی جموں و کشمیر میں باہر کے لوگوں کوووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کے لیے قانون کی غلط تشریح کر رہی ہے: ہرش دیو سنگھ

جموں29اگست(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی غیر مقامی لوگوں کوووٹرفہرستوں میںو شامل کرنے کے لیے عوامی نمائندگی کے قانون(آر پی اے)کی غلط تشریح کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہرش دیوسنگھ نے جو پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں، دعوی کیا کہ آر پی اے کے سیکشن 19میںکہیں نہیں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صرف اس بنیاد پر خود کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کروا سکتا ہے کہ وہ یہاںمقیم ہے۔جموں و کشمیر میں نظرثانی شدہ انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی افراد کو شامل کرنے پر ایک بڑے تنازعے کے دوران بی جے پی نے کہا تھا کہ قانون کے تحت کوئی بھی شخص جو بھارت کا شہری ہے ،کسی بھی علاقے، ریاست یا مرکزکے زیر انتظام علاقے میں ووٹر بننے کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارتی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںکے باشندوں کو جموں و کشمیر میں ووٹر کے طور پر اندراج نہیں کیا جاسکتا، عام آدمی پاٹی کے رہنماہرش دیو سنگھ نے اس معاملے پر پیچیدگی پیدا کرنے اور مقبوضہ علاقے کی ووٹرفہرستوں میں باہر کے لوگوں کو شامل کرنے کی حمایت کرنے پر بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں اپنے سیاسی مفادات کو فروغ دینے کے لیے دوسری ریاستوں سے ووٹروں کو درآمد کرنے کی کوشش میں بی جے پی قانون کی غلط تشریح کر رہی ہے اور آئینی عہدوں کاغلط استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button