جموں

نامعلوم مسلح افراد نے راجوری میں ایک شخص کو گولی مارکر قتل کر دیا

qqqجموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے ضلع کے علاقے کنڈر میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سکیم (آئی سی ڈی ایس)میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک سرکاری ملازم محمد رزاق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا۔مسلح افرادزبردستی گھر میں داخل ہوئے اور محمد رزاق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ محمد رزاق ٹیریٹوریل آرمی سے منسلک ایک بھارتی فوجی کا بھائی تھا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button