پاکستان

پاکستان کی مزید 5بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آبادیکم ستمبر(کے ایم ایس )
پاکستان نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو مختلف واقعات میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید 5 معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ناگہ بل میں تلاشی اور محاصرے کی ایک منظم کارروائی کے دوران 3کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ سوپور میں گزشتہ شب ایک اور جعلی مقابلے میں 2 اور کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات سے اب تک 666 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے، جن میں سے 144 کو رواں سال کے دوران شہید کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے عزم، استقامت اور حوصلے کو توڑ نہیں سکتے۔ ترجمان نے پاکستان کا یہ مطالبہ دہرایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی منظم مہم کو فوری طور پر بند کرے، ریاستی دہشت گردی کی اپنی پالیسی سے دستبردار ہوکر مقبوضہ علاقہ میں نافذ سخت قوانین کو ختم کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد کے مطابق ان کے جائز حق خود ارادیت کا استعمال کرنے دیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button