بھارت

”بی جے پی‘ ‘مسلمانو ں کے تئیں کھلے عام منفی طرز عمل کا اظہار کر رہی ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ

نئی دلی02 ستمبر (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ ہند و انتہا پسند تنظیم ”آر ایس ایس “ کے نظریے کی نمائندہ جماعت بی جے پی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے تئیں کھلے عام منفی طرز عمل کا اظہار کر رہی ہے۔
مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ نعمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتر پردیش اور آسام میں مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور انکی عمارات منہدم کی جا رہی ہیں ، مدارس میں کام کرنے والوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور بلا ثبوت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آسام میں ملک کے دوسرے علاقوں سے آنے والے علماءپر قانونی اور انتظامی پابندی لگائی جا رہی ہے جو آئین میں دیے گئے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر معمولی خلاف ورزی پر مدارس کی بندش اور انکی عمارتوں کا انہدام ہی واحد سزا ہے تو پھر یہی پیمانہ گروکل، مٹھوں ، دھرم شالاﺅں اور دیگر مذہبی اداروں کے لیے کیوں نہیں اپنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کو طاق پر رکھ کر من مانی کارروائی کر رہی ہے اور مسلم پرسنل لا بورڈ اس طرح کی متعصبانہ اور نفرت انگیز کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button