پاکستانمقبوضہ جموں و کشمیر

”یو این ایچ آر سی“ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں جرائم سے روکے، پاکستان

download (10)جنیوا 14 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو دبانے کی مذموم کارروائیوں میں تیزی لائی ہے لہذا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو چاہیے کہ وہ تماشائی بننے کے بجائے بھارت کو نہتے کشمیریوں کے خلاف جرائم سے روکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر خلیل ہاشمی نے منگل کے روز جنیوا میں شروع ہونے والی 47 رکنی کونسل کی جنرل ڈیبیٹ میں کہا کہ بعض ارکان کی خاموشی کی وجہ سے خود ساختہ سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں جرائم کی شہہ مل رہی ہے ۔انہوں نے پاکستان کے اس مطالبے کو دہرایا کہ کونسل کے ارکان بھارت کو مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی اقدامات واپس لینے اور علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے روکے۔ ہاشمی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے جرائم کو چھاپنے کیلئے مقامی میڈیا پر پابندیاں لگا دی ہیں، سول سوسائٹی کو خاموش کر دیا ہے اور آزاد مبصرین کو علاقے میں رسائی کی اجازت نہیں دے رہا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button