بھارت

مسقط : ائیر انڈیا کے طیارے میں آگ لگ گئی ،14مسافر زخمی

مسقط14ستمبر (کے ایم ایس)
سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے ہوائی اڈے پر بھارتی ائیر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے میں آگ لگ گئی اور دھویں نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مسقط ایئرپورٹ پرائیرانڈیا کے طیارے کے انجن میں رن وے پر ٹیکسی کے دوران آگ لگی اور جہاز سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا ۔ طیارے میں 145 مسافر سوار تھے۔مسقط سے عمانی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ لگنے سے طیارے میں دھواں بھر گیا۔ مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر طیارے سے نکالا گیا۔ ہنگامی اخراج کے دوران 14 مسافر زخمی ہوگئے۔ عمانی ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹ کے فائر ٹینڈرز نے طیارے کے انجن میں لگی آگ پر قابو پالیا۔طیارہ مسقط سے کوچی جاررہا تھا۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک بیان میں کہاہے کہ طیارے کے مسافروں کیلئے امدادی پروازوں کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں میں تکنیکی خرابیوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔دو ماہ قبل بھی کالی کٹ سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو آگ لگنے کی وجہ سے مسقط ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی تھی۔ اس سے قبل 17جولائی کو انڈیگو کی شارجہ-حیدرآباد پرواز کو بھی کراچی میں ہنگامی لیڈنگ کرنا پڑی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button