اترپریش: ڈسٹرکٹ جیل غازی آباد کے 140 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص
لکھنو19نومبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی ڈسنہ ڈسٹرکٹ جیل کے کم از کم 140 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ الوک کمار سنگھ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ غازی آباد جیل میں قیدیوں کا معائنہ ایم ایم جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہسپتال میں واقع اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سنٹر کے ڈاکٹروں کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیڑھ سو کے قریبایچ آئی وی پازیٹو قیدی جیل میں موجود ہیں ۔
سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ 2016 میںسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے جیلوں میں ایچ آئی وی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا اور اُس وقت جیل میں 49 قیدی ایچ آئی وی سے متاثر پائے گئے تھے۔انہوںنے کہا کہ ایچ آئی وی کا شکار قیدیوںکو جیل کے اندر اس حوالے سے موجود سنٹر میں علاج فراہم کیا جاتاہے۔ الوک کمار نے کہا کہ غازی آباد جیل میں 1ہزار 7سو 6 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں تقریباً ساڑے پانچ ہزارقیدی بند ہیں جن میں سے 140 ایچ آئی وی پازیٹیو ہیں اور 35 کے لگ بھگ ٹی بی(دمے) کا شکار ہیں