بھارت

بھارت :جھارکھنڈ میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

CRPF Cobraرانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے اپنے آپ کو گولی مارکر خودکشی کر لی ہے۔
سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت38سالہ حوالدار سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جس نے ریاست کے ضلع گملا میں بٹالین ہیڈ کوارٹر پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی۔گملا کے ایس پی ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ خودکشی کرنے واالا اہلکار ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کا رہنے والا تھا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ اہلکارنے صبح فون پر اپنی بیوی سے لمبی بات چیت کی، اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ایس پی سنگھ نے کہا کہ ایک میڈیکل بورڈ مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا۔
دریں اثناء بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے دانتے واڈا میںحملہ آوروں نے تعمیراتی کام میں مصروف 14گاڑیوں اورمشینوں کو نذرآتش کردیاہے۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d