مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چاراور کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف پلوامہ میں زبردست احتجاج

killingسرینگر28 ستمبر (کے ایم ایس )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاجس سے ضلع میںگزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو فوجیوںنے ضلع کے علاقے اوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں گزشتہ تقریبا دوہفتے سے جاری کارروائی کے دوران فوجیوںنے سات نوجوانوں کو شہید کردیاہے ۔ علاقے میں حملوں میں چار بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ادھر پلوامہ کے علاقے ترال میں گزشتہ شام گھروں پر چھاپوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے گھناﺅنے جرائم کے خلاف علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔ لوگوںنے پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل کر ”گو انڈیا گو بیک “کے نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجیوںنے گھروں میں زبردستی داخل ہو کر ایک شہید کشمیری کے اہلخانہ بشمول بیٹی کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑپھوڑ کی۔ شہید کشمیری کی بیٹی کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ فوجیوں نے پلوامہ اور سرینگر کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران تین کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی مقبوضہ علاقے میں جاری گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے کے واقعات کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غلام نبی لون کی قیادت میں پی ڈی پی کے کارکن سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر ز کے باہر جمع ہوئے ۔ انہوںنے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرو“جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین لال چوک کی طرف مارچ کرناچاہتے تھے مگرپولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی قیدیوں کے لیے’ ’ سرنڈریا موت “ کی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے جہاں مناسب خوراک اور طبی سہولیات کا فقدان ، غیر صحت بخش ماحول ، صوتی آلودگی اور غیر مناسب رہائش ان کی صحت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر سیاسی جماعت دفعہ 370 اور 35-Aکی بحالی کے لیے متحد اوریک زبان ہے۔
بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے ارکان نے ریاست مدھیہ پردیش میں گرجا گھروں کو مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایک بشپ نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے نام لکھے گئے خط میں ریاست میں مسیحیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمانStephane Dujarricنے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ پرامید رہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہو سکتی ہے اوریہ بات چیت درپردہ بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری الفاظ کی جنگ کے حوالے سے کہی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button