مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بارہمولہ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
سرینگر 07 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں دریائے جہلم کے قریب سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ لڈورہ گاو¿ں میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش پڑی ہوئی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔سرکاری عہدیدارنے بتایاکہ خاتون کی شناخت اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔