بھارت

مودی بے روزگاری، مہنگائی کے بحران پر توجہ دینے کے بجائے تصویریں بنانے میں مصروف ہیں: راہل گاندھی

کولکتہ19ستمبر(کے ایم ایس)کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری پر وزیر اعظم نریندر مودی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں چیتے چھوڑنے کے بجائے بے روزگاری کے بحران اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہئے۔
راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے ایک حصے کے طور پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منظم طریقے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں، کسانوں اور مزدوروں پر حملہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو یا تین تاجر ملک کی ساری دولت کو کنٹرول کر رہے ہیں اور وہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہمارے ہاں سب سے زیادہ بے روزگاری اور دوسری طرف سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے لوگ شدید تکلیف سے گزر رہے ہیں اور وزیر اعظم افریقہ سے آٹھ چیتے لارہے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا یہ مضحکہ خیز ہے۔ قوم کے مسائل بے روزگاری اور مہنگائی ہیں، لیکن وزیر اعظم جنگل میں چیتے چھوڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بے روزگاری کے بحران اور مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا وقت صرف کرنا چاہیے لیکن وہ چیتے کی تصویریں بنانے میں مصروف ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button