بھارت

کرناٹک: ایچ 3 این 2 وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت

بنگلورو10مارچ (کے ایم ایس )بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن میں ایچ 3 این 2 وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاکت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس وائرس کو ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ فلو سے متاثرہ مریض کو 24 فروری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور یکم مارچ کو اس کی موت ہوئی تھی۔ تاہم متوفی میں ایچ 3 این 2 وائرس کی تصدیق 06 مارچ کو جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونے میں ہوئی تھی۔ متوفی کی شناخت ہیرے گوڑا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی مبتلا تھا۔

ایچ 3 این 2 انفلوئنزا اے وائرس کی واحد شکل ہے جو انسانوں میں سانس کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ وائرس جسم کے نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کی علامات فلو جیسی نظر آتی ہیں۔ فلو جیسی علامات کے علاوہ، ایچ 3 این 2 انفلوئنزا بہت متعدی ہے۔ یہ ہوا کے ذریعے ایک متاثرہ شخص سے صحت مند شخص میں آسانی سے پھیل سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button