مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بکروال قبیلے کو اپنے وجود کے خطرے کا سامنا

سرینگر23 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بکروال خانہ بدوش مسلم کمیونٹی کو اپنے وجود کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ قابض بھارتی انتظامیہ نے کمیونٹی کے افراد کے لیے جنگلات کی زمینوں تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے بکروال برادری کے سینکڑوں خاندانوں کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جنگلاتی ٹھکانے خالی کر دیں جہاں وہ کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں۔ حکام ان علاقوں میں عارضی خیموں اور مٹی کی جھونپڑیوں پر مشتمل ان کی قیا م گاہوں کوبھی مسمار کر رہے ہیں۔
کشمیر پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ قبیلے کو اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بی جے پی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
بکروال قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک چرواہے لیاقت خان کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی برداشت اور مصائب کی داستان ہے۔
بکروال مقبوضہ جموںوکشمیرکی 3.4 ملین خانہ بدوش کمیونٹی کا حصہ ہیںجن کا بنیادی پیشہ مویشی پالنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button