مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں لاڑوکا اور اس سے ملحقہ علاقوںمیں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھارتی فوج ، پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں علاقے میں تلاشیاں لے رہی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔