مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ : دیہی علاقوں میںصحت کی بنیادی سہولیات کے فقدان کیوجہ سے لوگ مشکلات کا شکار

0000سرینگر25 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی کے کلشے اور دیگر دیہات میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کلشے اور دیگر دیہات کے مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک مرکز صحت قائم ہے جو کہ ایک بڑی آبادی کیلئے ناکافی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مرکز صحت میں عملہ بھی ناکافی ہے جبکہ تقریباًسات اسامیاں کافی عرصے سے خالی پڑی ہیں جنہیں پر نہیں کیا جا رہا۔ انہوںنے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکا م سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب عوام کے ساتھ انصاف کریں اور علاقے میں مزید مراکز صحت کا قیام عمل میں لائیںتاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button