دلی ہائی کورٹ :این آئی اے کی طرف سے مکان کی ضبطگی کیخلاف آسیہ اندرابی کی درخواست کی مخالفت
نئی دلی 29 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے دلی ہائی کورٹ میں کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کی طرف سے اپنی ساس کے مکان کو ضبط کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کی مخالفت کی ہے ۔
این آئی اے نے ہائی کورٹ میں اپنے جواب میں دعویٰ کیاہے کہ آسیہ اندرابی ضبط کئے گئے مکان کو دختران ملت کے دفتر کے طور پر استعمال کررہی تھیں۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے این آئی اے کی طرف سے مکان کی ضبطگی کے حق میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اگست میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔این آئی اے کی طر ف سے آسیہ اندرابی اور ان کے دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کیخلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت مقدمے کے انداج کے بعد 2018میںگرفتار کیا گیا ۔جس کے بعد سے وہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں مسلسل قید ہیں