مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:این آئی اے کی طرف سے 5آزادی پسندکارکنوں کے خلاف فرد جرم عائد

سرینگر18 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جھوٹے الزامات کے تحت نظر بند پانچ کشمیری آزادی پسند کارکنوں کے خلاف فردجرم عائد کی ہے ۔
جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں کشمیری آزادی پسند کارکنوں عامر مشتاق گنائی، عدنان احسن وانی ، عاشق حسین ، غلام محی الدین اور فیصل منیر کے خلاف تعزیرت ہند ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور ہتھیاروں کی روک تھام کے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت فردم جرم عائد کی گئی ہے ۔ این آئی اے نے آزادی پسند کارکنوں کے خلاف گزشتہ سال مئی میں سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں ہتھیاروں کی برآمدگی سے متعلق جھوٹا مقدمہ قائم کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button