مقبوضہ جموں و کشمیر

ناول ”دی کیجڈ گلوب“کشمیریوں کی درد بھری داستان

سرینگر 2 اکتوبر (کے ایم ایس) 17 سالہ سعدیہ نثار شاہ کے دوسرے ناول ’دی کیجڈ گلوب‘ کی سری نگر میں تقریب رونمائی ہوئی ہے جس میں بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے سائے میں جینے والے کشمیریوں کی زندگی کا دکھ درد بیان کیا گیا ہے۔
یہ ناول مقبوضہ جموں و کشمیر کی قلعہ بند صورتحال اور بھارتی فوجیوں کی بھاری تعیناتی کے بارے میں ہے۔ مقبوضہ علاقے میں چونکہ آزادی اظہار پر مکمل پابندی ہے لہذا سعدیہ نے اپنے جذبات کے ا ظہار کیلئے ناول کا سہارا لیا ہے۔
تقریب رونمائی جموں و کشمیر فکشن رائٹرز گلڈ کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ناول کی رسم رونمائی سے قبل نامور مصنفہ عذرا مفتی کا لکھا ہوا تبصرہ Udin Shabbir نے پیش کیا جس کے بعد نقاب کشائی کی تقریب ہوئی۔
پروفیسر نسیم شفائی نے اپنی صدارتی تقریر میں سعدیہ کو مبارکباد دی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے چھوٹی عمر سے ہی ادب میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعدیہ جیسی دیگر نوجوان لکھاریوں کی رہنمائی پر فکشن رائٹرز گلڈ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 سالہ سعدیہ نے اتنی کم عمر میں دو ناول لکھ کر دوسرے نوجوانوں کو بھی متاثر کیا ہے اور انہیں بھی لکھنے کی تحریک دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button