مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :امیت شاہ کے دورے کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے

FeMpJJLWAAE70uVسرینگر05 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے موقع پر آج مکمل ہڑتال ہے۔امیت شاہ پیر کے روز جموں پہنچے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور دیگر حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ہڑتال کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر اس کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے جبری تسلط سے آزادی سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر کے اسے فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے ۔ جگہ جگہ بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکاسلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ فوجیوں نے آج صبح ضلع شوپیاں میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران چار نوجوانوں کو شہید کیا۔ حکام نے وادی کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور ریل سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔
بھارتی فورسز فضائی اور زمینی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کر رہی ہیں۔ سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button