مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

IjGaTjMQ_400x400اسلام آباد 06اکتوبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور پاکستان شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں گزشتہ روز مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جموں وکشمیر میں نہتے نوجوانوں کا مسلسل قتل عام جاری ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے بارے میں اپنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دے کر دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرے۔ محمود ساغر نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہے۔انہوں نے کہ لاکھوں بھارتی قابض فوجیوں کی تعیناتی کے باوجودکشمیری حریت پسند قیادت اور عوام کا مشن آزادی جاری ہے اور بھارت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے کشمیریوںکے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے ۔محمو دساغر نے کہاکہ بھارت نے جموں کشمیر کوایک انسانی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ہزاروں کشمیری نوجوان اور حریت قیادت گھروں اور جیلوں میں قید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیاجانا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی قائم ہو سکے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبا ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اورحل طلب تنازعہ کشمیر سے نہ صرف کشمیری عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں بلکہ عالمی امن کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button