بھارت

ٹیپو ایکسپریس کا نام تبدیل کرنے پر بھارتی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دہلی09اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت کی وزارت ریلوے نے بنگلورو اور میسور کے درمیان چلنے والی معروف ٹرین سروس ”ٹیپو ایکسپریس”کا نام تبدیل کرکے ”ووڈی یار ایکسپریس”رکھ دیا ہے۔
مسلمانوں نے اس اقدام کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس اقدام کو ہندوتوا حکومت کی جانب سے ٹیپو سلطان کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش سمجھتے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ٹیپو سلطان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ٹیپو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ناراض کیا کیونکہ اس نے ان کے برطانوی آقائوں کے خلاف تین جنگیں لڑیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی دوسری ٹرین کا نام بھی ووڈی یار کے نام پر رکھا جا سکتا تھا۔اویسی نے کہاکہ بی جے پی ٹیپو کی وراثت کو کبھی نہیں مٹا سکے گی جن کے زندہ رہنے سے انگریز خوفزدہ تھے اورمرنے کے بعد بھی انگریز وں کے غلام خوفزدہ ہیں۔ ٹیپو سلطان جنہیں ”شیر میسور”کے نام سے جانا جاتا ہے، 18ویں صدی میں انگریزوں کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے مشہور ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button