مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی ، سراغرساں کتازخمی
سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔
گزشتہ شب ضلع کے علاقے ٹنگ پاوامیں کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا ایک سراغرساں کتا شدید زخمی ہو گیا۔
پیر کی صبح فوج نے زوم نامی اپنے کتے کو کارروائی کے مقام پر بھیجا۔ تاہم فوجی کارروائی کے دوران کتے کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔