آزاد کشمیر

بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، علی رضا

اسلام آباد 14اکتوبر( کے ایم ایس)کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بھیانک چہرے کو مزید موثر طریقے سے عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔
علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اسلام اباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سیاسی تجزیہ کار اور یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر نعیم ملک، بین الاقوامی تعلقات کے استاد و محقق ڈاکٹر سید سبطین شاہ اور منیجمنٹ سائنسس کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالواحد اور طلباء رہنماو¿وں عبید خان اور منصور قیصرانی نے بھی خطاب کیا۔
علی رضا سید نے کہاکہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جو 5اگست 2019کے بعد ایک بار پھر دنیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب بھارت نے 370اور 35اے کی دفعات منسوخ کر کے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کر لی ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے بدلتے ہوئے حالات میںاب اس مسئلے کو نئی حکمت عملی سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات سے مزید موثر طریقے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے کئی حریت رہنما، انسانی حقوق کارکن اور صحافی بھارتی جیلوں میں قید ہیں جنہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی نظر بندی کے دوران کینسر میں مبتلا ہو کر حال ہی میں وفات پا گئے جبکہ قبل ازیں سینئر رہنما رہنما محمد اشرف صحرائی بھی دوران نظربند ی شہادت پا چکے ہیں۔اس موقع پر شعبہ سیاست کے پروفیسر طاہرنعیم ملک اور بین الاقوامی تعلقات کے استاد و محقق ڈاکٹر سید سبطین شاہ، پروفیسر سعید احمد، محسن رضا خان، عابد عباسی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button