APHCآزاد کشمیر

حریت قیادت آزادکشمیر کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام میں اضافے کی شدید مذمت

اختر حسین بٹ زیر حراست شہید کئے گئے

اسلام آبادیکم اگست(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیرشاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں کپواڑہ کے ایک بے گناہ نوجوان اختر احمد بٹ کو ایک منصوبے کے تحت گزشتہ روزایک جعلی مقابلے میں قتل کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے بیان کردہ اصل حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نوجوان لڑکے کو15جولائی کو اس کی دکان سے گھسیٹ کر لے جایا گیا تھا اور پولیس اور فوج کی حراست میں قتل کئے جانے سے قبل اسے زبردستی لاپتہ کردیا گیا تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شہید نوجوان کی میت مناسب تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئی۔فاروق رحمانی نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزاد اور خودمختار صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹوں کو خاموش کر دیا گیا ہے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھاہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ معصوم کشمیر یوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اقدامات کرے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے ترجمان امتیاز وانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کوایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختر کا قتل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سفاک بھارتی فورسز کشمیریوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کر رہی ہیں۔امتیاز وانی نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکا جا سکے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے ایک بیان میں اس قتل کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ قابض حکام کشمیریوں کو تدفین کے حق سے محروم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حراست اور جعلی مقابلوں کے دوران شہید کئے جانے والے نوجوانوں کی خفیہ تدفین کشمیریوں کے خلاف جرائم کو چھپانے کی دانستہ کوشش ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button