بھارت

کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو نیویارک جانے سے روکنے سے باخبر ہیں، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

001e6419-6986-4cc6-b93c-ff4234795fcaواشنگٹن 20اکتوبر (کے ایم ایس)
امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ وہ پلٹرز ایوارڈجیتنے والی کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد متو کو نیویارک جانے سے روکنے کے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں صورتحال پر انتہائی قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ثنا ارشاد متو کو نئی دلی میں امیگریشن حکام نے پیر کے روز ائیر پورٹ پر روک لیا تھا جواہم ترین پلٹرز ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نیویارک جارہی تھیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ودانت پٹیل نے روزانہ کی نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آزادی صحافت کا احترام کرے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری اقدار کیلئے ہمارا مشترکہ عزم بشمول آزادی صحافت امریکا انڈیا تعلقات کی بنیاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد متو کو نیویارک جانے سے روکے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں صورتحال پر انتہائی قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت مزید بدتر ہوئی ہے جبکہ تنقید نگاروں بالخصوص خواتین کو آن لائن ہراسانی کا سامنا رہتا ہے ۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بھی ممبئی میں ا پنے خطاب میں بھارتی حکومت سے انسانی حقوق ، آزادی صحافت، انسانی حقوق کے کارکنوں ، طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ ثنا متو ان 4صحافیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں برس فوٹو گرافی کا پلٹرز ایوارڈد یا جانا تھا ۔ 28سالہ خاتون صحافی نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں بنائی گئی ڈاکومینٹری پریہ ایوارڈ جیتا ہے۔انہیں اس سے قبل جولائی میں مودی حکومت نے پیرس جانے سے بھی روک دیاتھا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button