بھارت

بھارت میں حکومت کی طرف سے ہر کسی کو ملک دشمن قراردینا ایک خطرناک رحجان ہے،صدر کانگریس پارٹی

 

نئی دلی 14اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے ہر کسی کو "ملک دشمن” قرار دینا ایک خطرناک رجحان ہے۔
کسی کو بھی خاموش کرانے کا کلچر چاہے وہ اپوزیشن جماعتیں ہوں، سول سوسائٹی کے گروپ ، کارکن ، این جی اوز ، عدلیہ، میڈیا اور عام شہری ہوں انہیں ملک دشمن قرار دیا جانا ایک خطرناک رجحان ہے، جس سے ملک میں جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کو بحث کے بجائے لڑائی کے میدان میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہ اپوزیشن نے نہیں بلکہ خود حکمراں پارٹی نے کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ سنجیدگی سے خود پر غور کرنے کا وقت ہے کہ آیا ہم اپنی جمہوریت کی تنزلی کی اجازت دیں گے اور آمریت کی راہ ہموار کریں گے یا اپنے آئین سازوں کے بہترین نظریات کے تحفظ کی کوشش کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button