آزاد کشمیر

عالمی برادری کشمیریوں کوانکا حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

راولاکوٹ27 اکتوبر (کے ایم ایس)
جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے مادر وطن پربھارت کے فوجی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر خالد محمودنے ان خیالات کااظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے 75برسوں میں 5لاکھ کشمیریوں کو شہید کر کے تحریک آزادی کشمیر ختم کرنے کی سازش کی لیکن بہادر اور جرات مند کشمیری استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ، کشمیریوں نے عملی طور پر بھارتی قابض فوج کو شکست دی ہے ۔کشمیری آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے ،کشمیریوں کی تاریخ ساز جدوجہد کے نتیجے میں نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ بھارت میں دیگر مظلوم اقوام کو بھی آزادی ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں سے عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گا۔تاہم انہوں نے کہاکہ ہندوستان اپنے عہد سے منخرف ہوچکا ہے ، اپنا حق مانگنے کے جرم میں قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے ، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائے تا کہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں ۔خالد محمود نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوںپرڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی برداشت سے باہر ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کر کے اور غیر ریاستی ہندوئوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں آباد کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا گھنائونا کھیل کھیل رہا ہے عالمی اور اسلامی برادری اس کا سختی سے نوٹس لے بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت کشمیرکی آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button