آزاد کشمیر

آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ajk-students

مظفر آباد :آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔اس موقع پر پاکستان کے قیام سے تاحال پاک سر زمین کی سرحدوں کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو سلام عقیدت پیش کیا گیا۔ریلی کے شرکا کا پاک فوج کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دفاع وطن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ریلی کے اختتام پر شرکا نے پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستا ن کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button