ضلع سانبہ میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں
جموں 28 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر غزنوی فورس کی جانب سے ضلع میں باری برہمنہ اور تروڑ کے مختلف علاقوں میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں ” بھارت سے کشمیر انخلاء کرنے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ پوسٹروں میں 27 اکتوبر کویوم سیاہ بھی قراردیاگیا ہے جب 1947میں بھارت نے جموںو کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیاتھا۔ بھارتی پولیس کوجیسے ہی پوسٹروں کا علم ہواتو پولیس کے اعلی حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حرکت میں آتے ہوئے متعلقہ مقامات پر نگرانی کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ شروع کر دی ۔ سانبہ کے ایس ایس پی ابھیشیک مہاجن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر غزنوی فورس کی طرف سے باری برہمنہ میں پوسٹر چسپاں کرنے کئے جانے کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے فورس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔