جموں

سانبہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بھارتی فوجی ہلاک

bodyجموں03ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کاایک اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

قابض حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتے کی شام انجینئرنگ اسکواڈرن کا25سالہ دیپک پانڈے کسی پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کا رہنے والا دیپک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے فوجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button