جموں
جموں:گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
جموں: غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جموں ڈویژن کے تمام اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے جموں ڈویژن کے سمر زون میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح آٹھ بجے سے دوپہر 1 بجے تک کرنے کا اعلان کیا ۔ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر کی گئی ہے۔ رواں سال بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور خشک موسم کی وجہ سے جموں میں موسم شدید گرم ہے ۔