مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یورپی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

8fecbf01-d3a8-4d38-842b-691a01f3d07dمظفر آباد 04نومبر (کے ایم ایس)
یورپی پارلیمنٹ کے دو رکنی وفد نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظفرآباد میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اورلاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کر کے مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ5اگست 2019کو مودی حکومت نے دفعہ370اور 35Aکومنسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔سردار تنویر الیاس نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قرارداوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ کشمیر کے حل سے بھارت کے مسلسل انکار پرعالمی برادری کی خاموشی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روزبھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو شہید کررہے ہیں۔ ہماری مائوں،بہنوں اروبیٹیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں گزشتہ سات دہائیوں سے تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔یورپین پارلیمنٹ کے وفد میں مسٹرہروے جوین اورورجینیا جورون شامل تھیں انہوں نے عالمی سطح پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button