مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر ختم کر کے ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ، پروفیسر سوز
سرینگر09 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر ختم کر کے ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس سے کشمیریوں کے اعتماد کو بہت بڑی ٹھیس پہنچی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر سوز نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عوامی سطح پر مشاورت کاعمل ختم کر کے فیصلوںکو ٹھونسنے سے آئینی رشتہ کمزور ہوتا ہے اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے ۔پروفیسر سوز نے استفسار کیا کہ کیا جمہوری تعلقات کو زور زبردستی سے استوار کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کیلئے دراصل اس وقت کچھ بنیادی سوالات پیداہو گئے ہیں۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بھارت کو اپنی ذمہ داری محسوس کر کے عوامی اعتماد حاصل کرنا چاہیے