مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس افسررشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جموں30 اگست (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ضلع کٹھوعہ میںبھارتی پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ایس آئی بھوری سنگھ کو سی بی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی ریاست پنجاب سے ایک ٹرانسپورٹر کی شکایت کے بعد دھر لیا۔ حکام نے کہا کہ جالندھر سے تعلق رکھنے والے دیویندر سنگھ نے اپنی شکایت میںبتایا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں اپنا ٹرک واپس کرنے کے عوض 5ہزار روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button