مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی کی عدالت نے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوان کی ضمانت منظور کر لی

00000نئی دلی11نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون
کے تحت درج ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری نوجوان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پٹیالہ ہائوس کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دھرمیش شرما نے این آئی اے ان کی طرف سے مقررہ مدت میں چارج شیٹ دائر نہ کئے جانے کے بعد 25سالہ کشمیری فیاض احمد خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ منظور کو تحقیقاتی ادارے نے 14مئی کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔فیاض خان کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی 180دن کی مدت ختم ہونے پر ان کی وکیل ایڈووکیٹ تمنا پنکج نے ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر جج نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے فیاض خان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر دوسرے اتوار کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مقامی پولیس اسٹیشن میں پیش ہواور اپنا رابطہ نمبر فراہم کرے ۔عدالت نے اسے علاقہ چھوڑنے سے قبل مقامی ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی ۔این آئی اے نے فیاض کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی کیونکہ اسے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا تھا۔ حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری کوتحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کردیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button