بھارت

بھارت کی طرف سے اگنی 3نیوکلیئر بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دلی24نومبر (کے ایم ایس )
بھارت نے ریاست اوڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے اگنی 3نیوکلیئر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا اگنی 3بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کی اگنی سیریز میں پرتھوی شارٹ رینج بیلسٹک میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ یہ تجربہ سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے زیراہتمام معمول کے یوزر ٹریننگ لانچوں کا حصہ تھا۔
واضح رہے کہ بھارت خطے میں بالادستی حاصل کرنے کیلئے ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button