بھارت

بھارت :کرناٹک میں ہندوتوا کارکنوں کی حلال گوشت کے بائیکاٹ کی اپیل

بنگلورو 04اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوانتہاپسندوں نے ہندو تہوار ”نوراتری” کے موقع پر حلال گوشت کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔
نوراتری ایک سالانہ تہوار ہے جو ہندو دیوی درگا کے احترام میں منایا جاتا ہے،یہ نو راتوں پر محیط ہوتا ہے۔ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر منایا جاتا ہے اوربھارت کے مختلف علاقوں میں مختلف طریقے سے منایا جاتا ہے۔ کرناٹک میںتہوار کے دوران لوگ گوشت والے کھانے کھاتے ہیں۔ مسلمانوں کو معاشی نقصان پہنچانے کے لیے ہندوتوا تنظیموں کے ارکان نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تہوار کے دوران صرف ہندو دکانوں سے گوشت خریدیں۔ایک ہندوتوا کارکن مونے گوڑا نے کہا کہ اس سلسلے میں پیر کو ہندو رہنماں کی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا جھٹکے والے گوشت (جانوروں کو مارنے کا ہندو طریقہ) کے لئے مہم کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مندروں کے قریب سوشل میڈیا پر صرف ہندوئوں کے ہاتھوں سے تیار کیاگیاگوشت استعمال کرنے اور ہندو دکانوں سے گوشت خریدنے کی مہم بھی چلائی جائے گی۔ رواں سال کے شروع میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے تنازعے کے دوران بھی ہندوتوا تنظیموں نے حلال گوشت کے بائیکاٹ کی کال دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button