مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیری خواتین کو ایک جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہاہے ، محمود ساغر

IjGaTjMQ_400x400اسلام آباد 25 نومبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین پرتشدد کی روک تھام کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کو مسلسل ایک جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہاہے۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں خواتین پرتشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی میں کشمیری خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے اوروہ بھارتی تسلط سے جموں و کشمیرکی آزادی کیلئے اپنے لخت جگر قربان کررہی ہیں۔ محمود ساغر نے مقبوضہ کشمیر کی عفت ماب خواتین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے مائوں کی گود خالی کررہی ہیں۔انہوںنے آسیہ اور نیلوفرکے اغوا، عصمت دری اور بعدازاں قتل ، کنن پوشپورہ میں کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری اورآسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین اورانشاطارق سمیت کشمیری خواتین کی غیر قانونی نظربندیوںپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ محمود ساغر نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی بے حرمتی کا واحد مقصد انہیں تحریک آزادی کشمیر سے دور رکھنا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ باہمت کشمیری خواتین نے تمام تر مظالم کے باوجود اپنے جگر گوشے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے قربان کررہی اور ان کے پائیہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ قابص افواج نے ہزاروں کشمیریوںکو جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل یا انہیں حراست کے دوران لاپتہ کردیا ہے جس سے ہزاروں خواتین نصف بیوائوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں دھت بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی ُاور کشمیری خواتین کی عصمت دری کو معمول بنا رکھا ہے ۔ تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔محمود ساغر نے متاثرہ کشمیر ی خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہرقیمت پراس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button